Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • کوئٹہ دھماکے کی مذمت

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے سے 16 افراد شہید اور30 زخمی ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں اور اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل، راجا ناصر عباس جعفری نے ہزار گنجی سبزی منڈی کے قریب دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے ہزار گنجی سبزی منڈی میں دھماکہ کیا گیا۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو کے مطابق 16 افراد کی میتیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ دھماکے میں ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

فروٹ منڈی کوئٹہ سے 20 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں سندھ اور پنجاب سے فروخت کیلئے مال لایا جاتا ہے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت کے لئے منڈی میں موجود تھی۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس اور ایف سی اہلکار شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں اور مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

ٹیگس