Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم بارگاہ رضوی میں حاضری دیکر دورہ ایران کا آغاز کریں گے

اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں ان کے سرکاری دورہ تہران کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اکیس اپریل کو ایران کے صدر روحانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے -

وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  عمران خان  کا یہ پہلا دورہ ایران ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کی زیارت سے اپنے دورہ ایران کا آغاز کریں گے۔

وہ مشہد مقدس میں اپنے قیام کے دوران صوبائی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم بارگاہ رضوی پر حاضری دینے کے بعد اتوار کی شب تہران پہنچیں گے جبکہ پیر کی صبح صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی سعد آباد کمپلیکس میں ان کا باضابطہ استقبال کریں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ان کے دورہ ایران سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ٹیگس