Apr ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران سے گیس کی درآمدات پر پاکستان کی تاکید

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے ایران سے گیس کی درآمدات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مسائل کی بنا پر ایران سے گیس کی درآمدات کے منصوبے پر عمل نہیں ہو سکا ہے اور پاکستان کی حکومت، ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عرب ملکوں اور ترکمنستان سے گیس لینے کے بارے میں پاکستان کی ماضی کی حکومت کے سمجھوتے ان کے ملک کے مفاد میں نہیں رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امن کے نام سے موسم پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بعض ملکوں منجملہ امریکہ کی مداخلت کی بدولت عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے اس گیس پائپ لائن کے تعلق سے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔

 

ٹیگس