Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ انڈیگو ایئر لائن کو پروازوں کی تعداد گھٹانے کا حکم

ہندوستان کی شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے نجی ایئر لائن انڈیگو کو پروازوں کی تعداد پانچ فیصد کم کرنے کا حکم جاری کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان   ہندوستان کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن انڈیگو نے ونٹر شیڈول میں جتنی پروازوں کے لیے سلاٹ لیاتھا وہ ان کو بہتر طریقے سے چلانے میں ناکام رہی ہے۔ اس کے پیش نظر اس سے پروازوں کی تعداد کو پانچ فیصد تک کم کرنے کے لیے کہا گیا ہےیاد رہے پانچ فیصد کمی کا مطلب ہے کہ اسے ہر ہفتے 750 پروازیں کم کرنا ہوں گی۔

ادھر آج بھی انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری رہا۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آج دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم از کم 13 پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئیں یا کام نہیں کر رہیں۔ دیگر شہروں سے بھی اسی طرح کی منسوخی کی اطلاع ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر میں انڈیگو کی ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کے بعد حکومت نے معاملے کی جانچ کے لیے چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

ٹیگس