پوپ لئو سے ملنے کی ٹرمپ کی خواہش
Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ لئو چہاردہم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے
سحرنیوز/دنیا: کیتھولک عیسائيوں کے عالمی مرکز ویٹیکن کی جانب سے، مہاجرین کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لئو سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لئو سے ملنے کی خواہش ظاہر کرنے کے ساتھ ہی اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ پوپ نے ان کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹرمپ نے اسی کے ساتھ امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کھینچنے کی پوپ فرانسیس کی جانب سے مخالفت کا ذکر کیا اور کہا کہ پوپ لئو بھی اس پر تنقید کرسکتے ہیں۔