روس و چین کے ساتھ ایران کا توانائی اتحاد؛ تیل کی پیداوار میں تاریخی اضافہ
آئل پرائس ویب سائٹ نے ایران کی تیل کی پیداوار میں 43 لاکھ بیرل اضافے کو اپنے بین الاقوامی حلیفوں کے ساتھ تہران کے الائنس کا نتیجہ قرار دیا ہے
سحرنیوز/ایران: آئل پرائس ویب سائٹ نے ایران اور بیلاروس کے وزرائے پیٹرلیئم کی ملاقات کے تعلق سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پابندیاں بحال ہونے کے بعد ایران نے اپنے تیل اور گیس کی تقویت کے لئے، اپنے نئے حلیفوں کا رخ کیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس ایران کے اصلی اتحادی شمار ہوتے ہیں۔
آئل پرآئس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بیجنگ پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے اور روس بھی جدید وسائل اور ٹیکنالوجی میں ایران کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر محسن پاکنژاد نے پیر کو اپنے بیلاروسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی تیل اور گیس کی صنعت میں بین الاقوامی مشارکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ایران کی تیل اور گیس کی صنعت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا سنہری موقع فراہم ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران اور روس کے وزرائے پیٹرولیئم کی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے بعد انجام پائی ہے جس میں مختلف صنعتی معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔