16 مئی یوم مردہ باد امریکہ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(ISO) نے ہر سال کی طرح اس سال بھی 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین نےآئی ایس او کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کا فرمان روز روشن کی طرح واضح ہو چکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کیلئے خطرہ بن چکا ہے اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا۔
عارف حسین نے کہا کہ 16 مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا جس پرشہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور ان کے حکم پر آئی ایس او ہر سال عالمی استکبار کیخلاف 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے اور اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے لہذا اس سال بھی ملک گیر امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔