May ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں 9 دہشت گرد ہلاک، 4 سیکورٹی اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کا شمار پاکستان کے ناامن صوبوں میں ہوتا ہے جہاں لشکر جھنگوی، داعش، طالبان سمیت  بی ایل اے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ٹیگس