May ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر بلاول بھٹو زرداری کی تاکید

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی معاشی اور رفاہی حالت کو بہتربنانے کے لئے ایران کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات ناگزیر ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں اہم دوطرفہ معاملات اور علاقے کی صورتحال پر بات چیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری اور مہدی ہنردوست نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔
دو ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان میں ایران کے سفارت خانے کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں دونوں ملکوں کا تجارتی حجم ایک ارب ایک سو اٹھائیس ملین ڈالر تھا۔

ٹیگس