Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر عمران خان کے رویے پر سعودی عرب کی برہمی

مکمہ مکرمہ میں سعودی شاہ سلمان کی جانب سے استقبال کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعطم عمران خان کے رویے کی ویڈیوتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد سعودی حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، مکہ اجلاس میں شرکت کے لئے وہاں داخل ہوتے وقت سعودی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات میں شاہ سلمان کے مترجم کو اپنی بات بتا کر بغیر رکے اور شاہ سلمان پر کوئی توجہ دیئے بغیر اس جگہ سے چلے جاتے ہیں۔

دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ عمران خان کے اس غیر روائتی انداز پر سعودی عرب کی حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے اور عمران خان کے اس طریقے کو استقبالیہ پروٹوکول کے منافی قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان شاہ سلمان کی میزبانی میں مکہ اجلاس میں شرکت کے لئے وہاں پہنچے تھے۔

عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کا انجام پانے والا اجلاس ان تین اجلاسوں میں شامل ہے جو ایران کے خلاف ماحول سازگار بنانے کے لئے تشکیل دیئے گئے ہیں۔

چنانچہ بعض ملکوں منجملہ عراق اور قطر نے مکہ اجلاسوں کے اختتامی بیانات پر اپنی مخالفتوں کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس