Jun ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ جانب دارانہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی ممالک اور امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ جانب دارانہ اور حقائق کے منافی ہے اور اندرونی معاملات پر مفروضوں پر مبنی رپورٹ کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک کثیر المذہبی اور کثیر الثقافتی ملک ہے جس میں تمام عقائد کے لوگوں کے حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے پاکستان انسانی حقوق کے جامع نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد عدم برداشت کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی برادری کا ساتھ  دیتا رہے گا، پاکستان مغربی ممالک اور امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھا چکا ہے۔

ٹیگس