Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم میں ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نے وطن واپسی پر دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان مختصر قیام کیلئے دوحہ رکے جہاں ان کی قطری ہم منصب عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوا بازی، زراعت، سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، افرادی قوت اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔

 

ٹیگس