Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • دہشتگردانہ حملے میں ۱۰ پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستان کے وزیر اعظم اور اس ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے  بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کےجوانوں  پر ہونے والے دہشت گردانہ  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور ورثا کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں فوج کے 6 جوان اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اسی طرح ایف سی بلوچستان کے اہلکار، ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ٹیگس