علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی، قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں
Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 31 ویں برسی کا مرکزی اجتماع آج 4 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا، اس موقع پر ناصران ولایت کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں مرکزی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔
قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کے اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں فرزندان قائد شہید شرکت کریں گے۔
شہید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، انہوں نے پاکستانی مظلومین کی آواز کو عالمی اسلامی تحریکوں کے ساتھ مربوط کیا اور عالمی استکباری طاقتوں کو بےنقاب کیا، اسی جرم کی پاداش میں انہیں 5 اگست کو شہید کر دیا گیا۔