Aug ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم کا انتباہ

پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بحران کے سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ بحران کشمیر کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے رویئے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو علاقے میں انتہا پسندی اور تشدد میں سنگیں اضافہ ہوجائے گا۔پاکستان کے عوام جمعرات کو یوم سیاہ اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہے ہیں۔

حکومت ہندوستان کی جانب سے کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے باعث کشمیریوں کے حالات دشوار اور اس علاقے میں ہندؤں کے ذریعے زمین کی خرید و فروخت آزاد ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

ٹیگس