ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسٹریٹیجک غلطی کی : عمران خان
Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو ایک بار پھر اسٹریٹیجک غلطی قرار دیا ہے
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں خبردار کیا کہ اگر علاقے کے حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو اس کی نہ صرف ہندوستان اور پاکستان کو بلکہ دنیا کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی- پاکستان کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل ، مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کا وعدہ پورا کرے-
عمران خان نے کہا کہ ہندوستان سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود اس ملک نے کوئی جواب نہیں دیا ہے اور اس سلسلے میں مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں- حکومت اسلام آباد نے گذشتہ دنوں اعلان کیا ہے کہ پاکستان ، کشمیر کی بحرانی صورت حال پر احتجاج میں ہیگ کی عالمی عدالت سے رجوع کرے گا-