پاکستان ميں زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاور اب تک 26 افراد کے جاں بحق اور تین سو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں
پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں اورعلاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے آئے - اب تک کی اطلاع کے مطابق انیس افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد سے زخمی ہوئے ہیں - پاکستان میں زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی زمین کے اندر دس کلومیٹر تھی -
منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب آنے والے اس زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا - ریسیکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں -
خبروں میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور جہلم کا درمیانی علاقہ جاتلاں متاثرہوا ہے - پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے میرپور، سماہنی اور بھمبھر میں شدید جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات تباہ ہوگئے - صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے- زلزلے کے شدید جھٹکے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی این سی آر اور شمالی ریاستوں میں بھی محسوس کئے گئے۔