یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان بھر میں مظاہرے
Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان بھر میں آج کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔
یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاوہ مختلف شہروں میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان کے زیراتنظام کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی یوم سیاہ کے موقع الگ الگ بیانات جاری کرکے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔