گستاخ امام زمانہؑ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ
ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو چاہئیے کہ وہ گستاخ امام زمانہؑ کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حجتِ خدا امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے گستاخ عبدالستار جمالی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس گستاخ کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے امن و امان میں خلل کا امکان ہوتا ہے، اور کوئی بھی صاحبِ ایمان مسلمان امام مہدی (ع) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ حضرت امام مہدی(عج) تمام مسلم مکاتب فکر کے امام ہیں ۔
عبدالخالق اسدی نے کہا کہ گستاخ عبدالستار جمالی نے جہاں امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی ہے وہیں اس نے یزید لعین کی بھی تعریف کرکے اپنے شجرہ نسب کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔