Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دھماکہ 7 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی

زخمی اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے باعث دو اہلکار جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 8 سے 9 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آنے پر پھٹ گیا۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم کوئٹہ کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی اور کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ ملوث ہیں۔

 

ٹیگس