اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا عمران خان کا فیصلہ
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی سیاست میں بھرپور انداز میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت پارلیمان میں سادہ اکثریت کے باوجود آرمی ایکٹ ترمیمی بل دو ہزار انیس کا مسودہ مشاورت سے تیار کرنا چاہتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لیے اپوزیشن سے حکومت کے رابطوں کا آئندہ ہفتے آغاز کردیا جائے گا۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چار دسمبر شام چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوادی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسی کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بڑے قومی مسائل کو اٹھائیں۔