جلد ہی خاتون ججوں کی تعیناتی ہوگی، چیف جسٹس پاکستان
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جلد ہی خاتون ججوں کی تعیناتی ہوگی۔
لاہور میں خاتون ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی جلد ہی خاتون ججوں کو تعینات کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ججوں کو ذہنی تناؤ سے آزاد رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور عدلیہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ خاتون ججز کانفرنس سے قانون کے شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور عدلیہ انہیں انصاف کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔