اسلاموفوبیا اوردہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت کی ضرورت: پاکستان
Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش بڑے مسائل سے نمٹنا کسی ایک ملک کے لئے ممکن نہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں دوسرے کوالالمپور سمٹ(کے ایل) وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کے ایل سمٹ میں شامل ممالک کے پاکستان سے گہرے ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنی صلاحیتوں کو اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔