عمران خان کا پاک ایران سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر پر زور
Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی مارکیٹوں کی تعمیر میں تیزی پر زور دے دیا ہے
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحد پر چار مارکیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے پرجلد عملدرآمد شروع کرے۔ انہوں نے پاکستان کی وزارت تجارت پر زور دیا کہ سرحدی مارکیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے کو طے شدہ مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ زاہدان میں پاک اور ایران کے مشترکہ سرحدی کمیشن کے حالیہ اجلاس میں چار سرحدی مارکیٹوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ان میں دو مارکیٹیں پاکستانی علاقے میں اور دو ایرانی علاقے میں قائم کی جائیں گی ۔