Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ حکمرانوں کی کشتی ڈانواں ڈول اور ڈوبنے کے قریب ہے، ہمارے احتجاج سے حکمران کی اکڑ ختم ہوگئی، ہم نے حکمرانوں کی گردنوں سے سریا نکال دیا ہے، کسی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں جرات کی ضرورت ہے، ہم ایسی ناجائز حکمرانی کو نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ اسے چلنے دیں گے۔عوام نے اس ملک میں آئین کی حکمرانی کا جو سفر شروع کیا ہے وہ منزل پر پہنچنے والا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگارکردیا گیا، پاکستان میں نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں اضطراب کا شکار ہیں، اس حکومت نےایک سال میں سب سےزیادہ قرضے لیے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک خسارے میں جارہا ہے، پہلی بار ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایمرجنسی کرائسسزپرقرضہ لے رہے ہیں، ان بحرانی قرضوں کانتیجہ کیانکلےگا۔؟

 

ٹیگس