پاکستان نے کیا امریکا و ہندوستان کے اعلامیے کو مسترد
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان نے امریکا اور ہندوستان کے مابین ٹو پلس ٹو اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بیانات قابل مذمت ہیں۔
پاکستانی ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ہندوستان کے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان کو مسترد کرتا ہے، پاکستان سے متعلق ہندوستانی وزیر دفاع اور وزیرخارجہ کے دعوے بے بنیاد ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو امریکا ہندوستان مشترکہ بیان پر نا پسندیدگی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتی ہے۔