Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت پاکستان نے دوہزار بیس کے آغاز پر ایندھن اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے بدھ یکم جنوری دوہزار بیس سے ایندھن کی قیمتیں دو روپیے اکسٹھ پیسے بڑھا دیں جس کے نتیجے میں اب ہر لیٹر پیٹرول جو پہلے ایک سو چودہ روپیے بیس پیسے میں ملتا تھا اب ایک سو سولہ روپئے اکاسی پیسے ہوگیا ہے۔

پاکستان میں ایندھن کی نئی قیمتیں گذشتہ سال کے مقابلے میں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

نئی قیمتوں کا نفاذ جمعرات کو بارہ بجے سے ہوجائے گا۔ پاکستان کو ہمیشہ ہی بجلی اور گیس کی کمی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہتا ہے ۔ قطر سے گیس کی برآمدات بھی اس ملک کی ایندھن کی ضروریات پوری نہیں کر سکی ہے۔

ٹیگس