Jan ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران بہادر و مظلوم اورامریکہ ظالم و منفور: جمعیت علمائے پاکستان

پیر اعجاز احمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایران بہادر و مظلوم اورامریکہ ظالم و منفور ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے عراق میں جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی رضا کار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت پر افسوس اور امریکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اندھی طاقت کا استعمال کیا ہے، جنرل قاسم سلیمانی کو اس لیے شہید کیا گیا کہ وہ امریکہ کے توسیع پسندانہ عزائم کا مزاحمت کار تھا، وہ امریکی مفادات کا مقابلہ کرتا تھا، شہید قاسم سلیمانی نے شام اور عراق میں داعش کو ختم کیا۔ پیراعجاز ہاشمی نے کہا کہ امت مسلمہ کو سوچنا چاہئے کہ وہ اپنے فرقہ وارانہ اور جغرافیائی اختلافات کی وجہ سے کمزور ہوں گے یا اسلامی فکر کے مطابق برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ؟

انہوں نے کہا کہ امریکا ظالم اور ایران بہادر و مظلوم ہے، ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے، چھوٹی چھوٹی ریاستیں بنا کر اسلامی دنیا کے عرب حکمرانوں نے کیا حاصل کرلیا۔

 اسلامی ممالک کیلئے سوچنے کا مقام اور لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں، پاکستانی عوام بھی حکومت سے جواب مانگ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے۔؟ ایران کی حمایت میں واضح بیان کب دینا ہے؟ کیا اس کی ابھی تک اجازت نہیں ملی؟

 

ٹیگس