پاکستان میں ہندوستانی ماہیگیروں کی رہائی
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستانی ماہیگیروں کو میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے کراچی کی جیل سے 20ہندوستانی ماہیگیروں کو رہا کیا تھا جو ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے، لاہور ریلوے اسٹیشن سے ہندوستانی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے اسپیشل گاڑی پر واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ 2020ء میں پہلی بار پاکستان کی طرف سے ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے، ہندوستانی ماہی گیروں کو میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔