لاہور کی فضا، امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی + ویڈیو+ تصاویر
سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرے کئے اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ لاہور کے پریڈ گراونڈ میں عظیم الشان اجتماع کو پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ سمیت متعدد خطباء اور رہنماؤں نے خطاب کیا۔
اس ریلی کا نام امریکا مردہ باد رکھا گیا تھا۔ امریکا مردہ باد ریلی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور سمیت مختلف شہروں میں نکالی گئی۔
جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور میں لاکھوں افراد نے امریکا مردہ باد ریلی نکالی ۔ لاہور میں لاکھوں افراد کی یہ ریلی اسمبلی ہال سے امریکی قونصل خانے کی جانب نکالی گئی جہاں پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھا۔ اسٹیج پر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید جواد نقوی، علامہ سید جواد ہادی اور علامہ امین شہیدی کے علاوہ دیگر مہمان گرامی تشریف فرما تھے۔
اجتماع میں شامل مظاہرین نے اس موقع پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا۔