Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط

وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا ۔

پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر امریکی پابندی کے باعث رک گیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت توانائی کا بحران ہے اور ایران کی گیس پاکستان کو اس بحران سے نکال سکتی ہے تاہم امریکہ نے پاکستان پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سےدباو ڈالا جس کی وجہ سے پاکستان اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا جس کی وجہ سے اس ملک کے عوام کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔

 

ٹیگس