پاکستان: سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں جھڑپیں، 12ہلاک
Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان میں سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔اس آپریشن میں فوج کے 2 اہلکار بھی مارے گئے۔ اس علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع تربت میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔