Feb ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا: عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے اور اس بارے میں آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ معیشت نے سر اٹھایا تو مولانا فضل الرحمان کا دھرنا آگیا جس نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 (غداری) کا مقدمہ ہونا چاہیے، ان کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے، معلوم ہونا چاہیئے کہ کس نے انہیں یقین دہانی کرائی، وہ بتائیں ان کو کس نے اشارہ کیا تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈرانہی کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، میں نے پیسے نہیں بنانے، مجھے کسی چیز کا ڈر نہیں، جو لوگ حکومت گرانے کی کوشش میں ہیں انکے ذاتی مفادات ہیں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے، اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھاکرنے کے لیے کرتی ہے، یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے۔

 

ٹیگس