Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو مستحکم کرنے اور علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم کا یہ  دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا جب دو روز بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہی امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب ہونے والی ہے۔ 
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ دوسرا دورہ قطر ہے۔
اس سے پہلے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ کی غرض سے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔  
 

ٹیگس