پاکستان میں بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم، 40 افراد جاں بحق و زخمی
Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
کندھرا پھاٹک پر مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں 20 سے زائدافراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو روہڑی ریلوے سٹیشن میں داخل ہونے کے لئے سگنل کلیئر ملا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اچانک مسافر کوچ سامنے آنے کے باعث ٹرین کو ایمرجنسی بریک کے ذریعے بھی روکا نہ جا سکا۔ اس حادثے کے بعد تمام ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔