Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستانی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کے ساتھ ملاقات میں سمندری کے شعبے میں مشترکہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق، سید محمد علی حسینی نے پاکستانی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کے دوران سمندری کے شعبے میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں قوموں کے مابین صحت، سیاحت، بالخصوص مذہبی سیاحت کی ترقی سمیت عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع میں پاکستان کے وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ سمندری تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
 
فریقین نے مشترکہ سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے فروغ، اسمگلنگ سے نمٹنے اور باہمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔ 
 

 

ٹیگس