Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی فورسز اور دہشت گردوں میں تصادم، دو دہشتگرد ہلاک

پاکستان کےصوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کرنل مجیب الرحمٰن کا تعلق ضلع استور کے علاقے بنجی سے تھا ۔

اس سے قبل 30 جنوری 2020 کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ۔

 

ٹیگس