Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان، ریلوے کے شعبے میں تعاون کو تیار

ایران اور پاکستان نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی میکینزم منجملہ، ای سی او کے دائرہ کار میں اسلام آباد کے ساتھ مشترکہ تعاون کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے ریلوے کی توانائیوں سے فائدہ اٹھانا انتہا‏ئی اہم ہے ۔

مسٹر حسینی نے کہا کہ دو ہمسایہ ملکوں کے اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لئے ریل سروس کا کردار بہت ہی اہم ہے -

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی ایران اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بینکنگ اور سیاحت کے میدانوں میں تعاون اور باہمی تعلقات کی توسیع کو ضروری بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے -

ٹیگس