پاکستان میں کورونا سے 134 افراد ہلاک
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 134 ہو چکی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 18 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 134 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 5 ہزار 135 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 749 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 276 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 35 ہو گئی ہیں۔ اُدھر صوبہ سندھ میں 45 اور خیبر پختونخوا میں بھی 45 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 5 افراد اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔