Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے 138 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 404 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 138 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں 5 ہزار 445 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 821 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 391 ہے جبکہ اس سے 37 ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ اُدھر صوبہ سندھ میں 47 اور خیبر پختونخوا میں بھی 45 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 5 افراد اور گلگت بلتستان میں بھی 3 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔

ٹیگس