Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  •  ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسلام آباد کے خلاف ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور غلط قرار دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی فوج کے کمانڈر منوج موکنڈ نروانہ کے پاکستان مخالف بیانات کا مقصد بر صغیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں پر حملے کر کے اور انھیں کچل کر انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔

ہندوستانی فوج کے کمانڈر نے ابھی حال ہی میں ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے دو روزہ دورے میں پاکستان پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان کی وزارت خارجہ نے کشمیر کنٹرول لائن کے علاقے میں ہندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہندوستان کے ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان نے دوہزار تین میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم دونوں ملکوں نے بارہا جنگ بندی کی مخالفت کی ہے۔ 

ٹیگس