پاکستان میں کورونا کا زور
پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 9 ہزار 739 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے، ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9749 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔