پاکستان میں زہریلی شراب سے سترہ افراد ہلاک
Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
پاکستان کے علاقے رحیم یار خان میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں ایک ہفتے کے اندر زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مزید تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
علاقائی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے موضع محمود اور بستی جھلن میں گیارہ افراد اور موضع اوبتہ میں زہریلی شراب پینے سے چھے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا ہے کہ ہلاکتیں شراب نوشی سے ہوئیں یا کسی اور طبی سبب سے، اس بارے میں تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں ۔