May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو عدالت میں طلب کیا

لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بارہ مئی کو عدالت مین طلب کرلیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز سے کہا ہے کہ وہ بارہ مئی کو عدالت میں حاضری دیں۔

احتساب عدالت نے حکم دیا ہے کہ بارہ مئی کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو ہر حال میں عدالت میں حاضر کیا جائے۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جیل کے حکام بغیر کسی عذر کے حمزہ شہباز کو بارہ مئی کو عدالت میں پیش کریں کیونکہ ان پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنی ہے۔

ٹیگس