پاکستان میں داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک
May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔
پاکستانی میڈیا نے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ یا سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ دہشتگردوں سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بہاولپور میں عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔