May ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات

کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت کی نشاندھی کی گئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق اس طیارہ حادثے کی تحقیقات میں انکوائری ٹیم نے ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوران پرواز اپروچ کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر کو آربٹ دینا چاہئے تھا ۔ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ سے قبل چیک گیئرز ان لاک کے عمل کو ہر صورت میں ممکن بنانا ضروری تھا۔تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کے فرائض میں پرواز کے کپتان کو لینڈنگ گیئر ڈاؤن ہونے سے متعلق بتانا بھی شامل ہوتا ہے۔ تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ کلیئرنس سے قبل لینڈنگ گئیر کا اہم ترین پروسیجر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ بائیس مئی کو دوپہر کے بعد لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ سے قبل حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں عملے کے آٹھ افراد سمیت کل ستانوے افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق چار افراد معجزاتی طور پر بچ گئے ۔ بچ جانے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جو تیس فیصد سے ساٹھ فیصد تک جل گئی ہیں ۔

 

ٹیگس