Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان، اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات

پاکستان میں پولیس اہلکاروں پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دارالحکومت اسلام آباد میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں، انسداد دہشت گردی یونٹوں اور امن محافظ اداروں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چوکس کر دیا گیا اور پولیس اہلکار سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اسلام آباد کی سیکورٹی کی صورت حال کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اسلام آباد آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات کی سیکورٹی کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی کی مشترکہ کاروائی کئے جانے کی مکمل تیاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ نے اسلام آباد میں گذشتہ ہفتے پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

ٹیگس