Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ کے معاملے پر پاکستان نے چین کی حمایت کی

حکومت پاکستان نے ہانگ کانگ کے مسئلے پر حکومت چین کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے چین کی پارلیمنٹ میں ہانگ کانگ کے علاقے کی قومی سلامتی کے بل کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اس بل کی منظوری اور چین کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک متحدہ چین کے اصول پر کار بند ہے اور وہ ہانگ کانگ کو چین کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔ چین کی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ سے متعلق ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے مطابق ہانگ کانگ کے علیحدگی پسندوں، اس علاقے کے امور میں مداخلت کرنے والوں اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں سرگرم افراد کو نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ اٹھارہ سو بیالیس سے انیس سو ستانوے تک برطانیہ کے زیرِتسلط رہا تاہم انیس سو ستانوے میں یہ علاقہ چین میں شامل ہو گیا۔

ٹیگس