Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط ماننے سے انکار کردیا

حکومت پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ فوجی بجٹ میں کمی اور سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال اپنی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کی غرض سے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا تھا۔

پاکستانی حکام نے اس سے قبل آئی ایم ایف کے عہدیداروں کو اطلاع دی تھی کہ ملک کے لئے قومی سلامتی کی تقویت، سرحدوں کی حفاظت اور مسلح افواج کی ضرورتوں کے پیش نظر اپنے دفاعی بجٹ میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال مارچ کے اختتام تک پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم چھیاسی اعشاریہ چار ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے پچھلے قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں آنے والی کمی پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف سے پندرہ ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست کی ہے۔

ٹیگس