پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لاہور میں قومی احتساب بیورو نیب کے آفس میں پیش ہوئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو نیب لاہور نے منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں منگل کو طلب کیا تھا-
شہباز شریف نیب کے کہنے پر منگل کو پیش ہوئے جہاں وہ ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تک نیب کے عہدیداروں سے روبرو رہے-
اس موقع پر نیب لاہور کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو شہبازشریف کے حق میں نعرے لگا رہی تھی- شہبازشریف نے ایک روز قبل ہی نیب کے دفتر میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور انہوں نے اس سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم سے صلاح و مشورہ بھی کیا تھا۔